04 دسمبر ، 2015
کابل .....افغان اول نائب صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان سربراہ ملا اختر منصور انتقال کر گیا ہے۔چین کی خبر ایجنسی نے افغانستان کے اول نائب صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان طالبان کا سربراہ انتقال کر گیا ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ روز اول نائب صدر کے ترجمان سلطان فیضی نے کہا تھا کہ ملا اختر منصور کے بارے میں معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور کوشش کی جاری ہے کہ جلد از جلد یہ واضح ہو کہ ملا منصور زندہ ہے یا ہلاک ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان رہنما گزشتہ دنوں ہونے والی ایک جھڑپ میں شدید زخمی ہوگیا تھا، تاہم طالبان نے ملا منصور کے بارے میں تمام تر خبروں کو مسترد کر دیا ہے، ملا منصور کو ملا عمر کے انتقال کے بعد طالبان کا سربراہ بنایا گیا تھا۔