04 دسمبر ، 2015
اسلام آباد .....یونان سے بے دخل کیے جانے والے 19افراد سے ایف آئی اےنے تفتیش مکمل کرلی ہے،جن میں 5افراد کو رہا کردیا ،9افراد کی سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا ،جن میں 8کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل جبکہ ایک کو 4روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یونان سے بے دخل ہونے والے 19افراد سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے،رہائی پانے والے 5افراد کو ویزے کی مدت سے زائد قیام کے باعث ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ دیگر 14افراد کو بغیر وزیرے زمینی راستے یونان داخلے پر بے دخل کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کا مزید کہناتھا کہ 9افراد کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے 8کو جیل بھیج دیا جبکہ ایک کا 4روزکا ریمانڈ جاری کیا ہے۔