04 دسمبر ، 2015
بونیر.....محکمہ انسداد دہشت گردی نے بونیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اغواء کارکو گرفتار کرلیا، ملزم دو بچوں کے اغواء میں ملوث تھا۔
سی ٹی ڈی سے جاری بیان کے مطابق کارروائی بونیر میں نوے کلے کے علاقہ میں کی گئی، جہاں سے اغواء کار انعام کو گرفتارکیاگیا۔
ملزم بونیر کے علاقہ کوریگا میں دو بچوں کے اغواء میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے، بازیاب ہونے والے مغوی بچوں کے اغواء کے الزام میں پہلے ہی 2 اغواء کار گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔
ملزمان نے بچوں کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیاتھا۔