کھیل
04 دسمبر ، 2015

کرکٹ سیریز کسی قیمت پر ہونے نہیں دینگے،شیو سینا کی پھر دھمکی

 کرکٹ سیریز کسی قیمت پر ہونے نہیں دینگے،شیو سینا کی پھر دھمکی

ممبئی .....پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملات میں پھر ولن کی انٹری دیدی،انتہا پسند شیو سینا نے دھمکی دی ہے کہ کرکٹ سیریز کسی بھی قیمت پر ہونے نہیں دینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال بھارتی کرکٹ بورڈ کے باضابطہ جواب کی منتظر ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی کہہ چکے ہیں کہ سیریز کے انتظاما کے لیئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا،،بی سی سی آئی کے 2 اعلی عہدایدروں نے اپنوں پر ہی کھل کر تنقید کی ہے،لیکن حکومت کی جانب سے اب تک جواب کا انتظار ہے۔

بگ تھری کو تسلیم کرنے کے عوض دونوں ممالک کے درمیان 8برس میں 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا ،جن میں سے 4کا میزبان پاکستان جبکہ دو بھارت میں ہونا تھی ،لیکن بھارتی حکومت اور شیو سینا کے انتہا پسندوں کو اس معاہدے کا پاس نہیں ہے۔کرکٹ کھیلنا تو دور بھارتی انتہا پسندوں کو توپاکستان سے بات چیت بھی منظور نہیں ۔

یہ تماشہ دیکھ کر بھارتی بورڈکے سینئر آفیشل نے اپنوں کو آئینہ دکھایا ہے،انڈین سپر لیگ کے سربراہ راجیو شکلا اور بی سی آئی سی سی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کرکٹ دونوں ملکوں میں بات چیت کی راہ ہمور کر سکتی ہے،یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں ،یا معاملات کو یونہی رہنے دینا ہے۔

انوراگ کا مزید کہناتھا کہ جب آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان سے کھیل سکتے ہیں تو سیریز کھیلنے سے انکار بلا جواز ہے ،لیکن مودی سرکار کو یہ سادھی سی بات سمجھ نہیں آ رہی ،ویسے 8 سال میں چھ سیریزابھی تو معاہدے کے مطابق ہونے والی پہلی ہی سیریز کے لالے پڑے ہیں ،8 سال میں کیا کیا ہواگا؟۔

مزید خبریں :