04 دسمبر ، 2015
زیورخ......فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کرنیوالے امریکی حکام نے تنظیم کے مزید 16 موجودہ اور سابق عہدیداروں پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہےیہ نیا چالان امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے زیورخ میں فیفا کے 2نائب صدور کے گرفتاری کے چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا ہے۔
رشوت اور خفیہ ادائیگیاں کرنے میں ملوث‘ ان افراد میں برازیلین فٹبال کے موجودہ سربراہ مارکو پولو ڈیلنیر اور فیڈریشن کے سابق سربراہ ریکارڈو ٹیزیرا بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لاطینی امریکہ کی فٹبال تنظیم کے الفریدو ہیوٹ، گوئٹے مالا فتبال فیڈریشن کے 3 عہدیداروں سمیت افریقی اور لاطینی امریکہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے اہم افراد شامل ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ کا کہنا ہے کہ 20 سال سے زیادہ عرصے تک ان افراد نے کھیل کو کرپٹ کرنے کی سازش کی اور کک بیکس اور رشوت کی مد میں 20 کروڑ ڈالر لیے۔
اس سے قبل سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے ایک ہوٹل سے فٹبال ایسوسی ایشن کے2 نائب صدور کو لاکھوں ڈالر رشوت لینے کے شک پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔