05 دسمبر ، 2015
کراچی........وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےرینجرز کے اختیارات میںتوسیع کےلئے سمری تاحال منظورنہیں کی ہے،سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو بھیجی جا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج رات بارہ بجےختم ہو رہی ہےتاہم رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے حکومت سندھ کی منظوری کا انتظار ہے۔رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چارہ ماہ کےلئے خصوصی اختیارات اگست میں سونپے گئے تھے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد وفاقی حکومت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔