پاکستان
05 دسمبر ، 2015

عمران فاروق قتل ،جے آئی ٹی رپورٹ جیونیوز نے حاصل کرلی

عمران فاروق قتل ،جے آئی ٹی رپورٹ جیونیوز نے حاصل کرلی

اسلام آباد.......عمران فاروق قتل کیس میں جے آئی ٹی کی اہم تفصیلات جیونیوز نے حاصل کرلی ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کا نام معظم علی کے بیان کے بعد سامنے آیا۔

محسن اور کامران کے برطانیہ جانے کے انتظامات افتخار حسین نے کیے تھے، معظم علی نے کامران اورمحسن کو برطانیہ جانے میں مدد دی تھی، محمد انور نے معظم علی سے رابطہ کرکے اہم کام کی ذمہ داری سونپی تھی، خالد شمیم سارے عمل میں رابطوں کا کام کرتا رہا۔

جیو نیوز کو حاصل جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق محسن علی اورکامران کاشف کے برطانیہ میں انتظامات افتخارحسین نے کیے،معظم علی نےکامران کاشف اورمحسن علی کوبرطانیہ جانےمیں مدددی،اورکامران کاشف اورمحسن علی کےاکاؤنٹس میں اپنی رقم ظاہر کی،رقم اکاؤنٹس میں ظاہرکرنیکامقصددونوں ملزموں کے لئے برطانوی ویزے کاحصول تھا،معظم علی نے دونوں ملزموں کو اپنی کلیئرنگ ایجنسی کا ملازم ظاہرکیا۔

محمد انورعرف انوبھائی نےمعظم علی سےرابطہ کرکےاہم کام کی ذمہ داری سونپی،خالدشمیم سارےعمل میں رابطوں کا کام دیتا رہا، پاکستانی حکام نےعمران فاروق قتل کیس کےاہم ثبوت برطانوی حکام سےبھی لئے۔

مزید خبریں :