پاکستان
06 دسمبر ، 2015

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوگئی

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوگئی

کراچی......کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت رات 12بجے ختم ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ نے اختیارات میں توسیع کی سمری تاحال منظور نہیں کی ، پہلے کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری گزشتہ ہفتے منظور ی کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی۔ انہوں نے سمری تاحال منظور نہیں کی ، منظوری کا انتظارہے۔

سمری منظورنہ ہونے کے باعث رینجرزکے خصوصی اختیارات رات 12بجے ختم ہوگئے ۔رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 4کے تحت 4ماہ کے لئے خصوصی اختیارات اگست میں دیے گئےتھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو تلاشی، چھاپے ، گرفتاری اور شرپسند عناصر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہتھیار استعمال کرنے اور کسی ملزم کو 90 روز تک تفتیش کے لئے تحویل میں رکھنے کا اختیار بھی حاصل تھا۔

مزید خبریں :