پاکستان
06 دسمبر ، 2015

پنجاب:بلدیاتی انتخابات کاتیسرامرحلہ،ن لیگ سب سے آگے

پنجاب:بلدیاتی انتخابات کاتیسرامرحلہ،ن لیگ سب سے آگے

لاہور.......پنجاب کے12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےاب تک کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کُل 2507 نشستوں میں مسلم لیگ ن 967نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

آزادامیدوار964 نشستوں پر جبکہ تحریک انصاف223پر کامیاب رہی،پاکستان پیپلز پارٹی81نشستوں پر کامیاب ہوسکی ہے۔

اس طرح پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی ن لیگ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،تحریک انصاف کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آزاد امیدواروں کی بھی بڑی تعداد کامیاب ہوئی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے اختتام پر کہیں جیت کی خوشی میں جشن منایا گیا تو کہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔خوشاب میں ن لیگ،تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی پرمختلف مقامات پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

مزید خبریں :