06 دسمبر ، 2015
کراچی...... کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم نے میدان مار لیا ،آئندہ مئیر متحدہ کا ہی ہو گا ۔ ترازو اور بلا ناکام ہوگئے، بڑے بڑے برج اُلٹ گئے ۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،تحریک انصاف کے علی زیدی اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نجمی عالم ہار گئے۔ متحدہ کے وسیم اختر اور ریحان ہاشمی کامیاب ہوگئے۔
ایم کیوایم حیدرآبادکےبعدکراچی میںبھی کامیاب ہوگئی۔غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کےمطابق متحدہ کو بیشتر نشستوں پر واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔کراچی کی مجموعی 456 نشستوں میں سے ایم کیو ایم نے 254،پی پی 39 نشستوں پر کامیاب
آزاد امیدوار 24 نشستوں پر کامیاب رہے ۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کل209 میں سے 127 نشستوں پر ایم کیوایم کامیاب ہوگئی،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں میئرکےانتخاب کیلیےایم کیوایم کوواضح برتری حاصل ہے۔
سینٹرل میں ایم کیو ایم نے کلین سوئپ کیا ہے اور 51 میں سے 50 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہےجبکہ کراچی جنوبی کی کل 31 میں سے ایم کیو ایم 10نشستوں پر کامیاب ہوئی۔کراچی جنوبی میں پی پی9،ن لیگ 4، جماعت اسلامی 2،پی ٹی آئی1 اور 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔
لیاری میں پیپلزپارٹی کودھچکہ لگا ہے اور کُل 15 میں سےپی پی صرف 6 نشستیں لے سکی ۔ ن لیگ4، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف 1،1 نشستیں لےگئیں ۔3پر آزادامیدوار کامیاب رہے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے جشن منایا اور ریلیاں نکالیں۔