انٹرٹینمنٹ
26 مئی ، 2012

ڈرٹی پکچر میں کام کر کے فلم بینوں کے دل جیت لیں گی،وینا ملک

ڈرٹی پکچر میں کام کر کے فلم بینوں کے دل جیت لیں گی،وینا ملک

ممبئی…بالی وڈ میں مصروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک چاہتی ہیں کہ سپر ہٹ ہندی فلم ڈرٹی پکچر کے کناڈا کے ری میک میں ان کا کام ایسا ہو کہ لوگ ڈرٹی پکچر میں ودیا بالن کے کام کو بھول جائیں۔ وینا ملک کی اس فلم پر خاصہ تیزی سے کام ہورہا ہے ، اسی دوران وینا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ابھی تک ڈرٹی پکچر دیکھی نہیں ہے لیکن اس کے بارے میں سنا بہت ہے کہ ودیا بالن کی اداکاری بہت شاندار ہے لہٰذا اب وہ چاہتی ہیں کہ ودیا بالن سے کچھ بڑھ کر کام کرکے دکھائیں۔وینا ملک نے بتایا کہ ڈرٹی پکچر کا کناڈا کاری میک انٹرٹینمنٹ اور سینٹی مینٹس کا زبردست پیکیج ہوگا۔ اور وہ فلم بینوں کے دل جیت ہی لیں گی۔

مزید خبریں :