06 دسمبر ، 2015
لاہور......شدید دھند کے باعث لاہور سے کالا شاہ کاکو تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
موٹروے ذرائع کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے اور ٹریفک کا رخ جی ٹی روڈ کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈرائیورز حضرات کو گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی گئی ہیں ۔