06 دسمبر ، 2015
راولپنڈی......بلدیاتی انتخابات تیسرے مرحلے میں جہاں کراچی میں بڑے برج الٹ گئے وہیں پنجاب میںبھی بڑے رہنماؤں کے رشتے داروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
راولپنڈی سے ن لیگ کے رہنما راجا ظفر الحق کے بھتیجے راجہ الیاس شکست سے دوچار ہوئے ۔
بہاولپور سے وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمان کے چچا نویدالرحمان اور ملتان میں جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نہ ہوسکے۔
ملتان سے وفاقی وزیرخوراک وزراعت سکند رحیات بوسن کےبھانجے حسنین بوسن کامیاب ہوگئے۔