06 دسمبر ، 2015
لاہور.......شدید دھند کےباعث علی الصبح ٹریفک کیلئے بندکی گئی لاہورسے کالا شاہ کاکو تک موٹروے،صبح دھندکی شدت میں کمی آنے پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
موٹروےحکام کےمطابق علی الصبح ساڑھے4بجے کے قریب موٹر وےکا لاہور، کالاشاہ سیکشن شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا،حدِ نگاہ صفر ہونے پرموٹروے کےاس حصےکوبند کرکے ٹریفک کا رُخ جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔
تاہم صبح کے وقت دھندکی شدت میں کمی آنے پر موٹروےکوٹریفک کیلئےکھول دیاگیا،موٹروےپولیس نے ڈرائیور حضرات کوفوگ لائیٹس لگانے اور گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔