06 دسمبر ، 2015
ڈھاکا......بنگلا دیش پریمیئر لیگ آج سہلٹ سپراسٹار کا مقابلہ باریسل بلز سے ہوگا تودوسرے میچ میں رنگپو رائیڈرز اورڈھاکا ڈائنامائٹس آمنے سامنے ہوں گے۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج ایکشن میں ہوں گے بوم بوم آفریدی اور سہیل تنویر ، جبکہ کے انہیں سامنا کرنا ہے محمد سمیع کی برق رفتار گیندوں گا۔آفریدی کی ٹیم سلہٹ سپر اسٹار اب تک ایونٹ میں ایک ہی میچ جیت پائی ہے،جبکہ باریسل نے پانچ میچز جیت لیے ہیں۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مصباح الحق کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کے مقابل آج ڈھاکا ڈائنا مائٹس ہے۔رائیڈرز کے آٹھ پوائنٹس ہیں تو ناصر جمشید اور یاسر شاہ کی ٹیم ڈھاکا نے اب تک چھ پوائنٹس بنائے ہیں ،دلچسپ ایونٹ کے سنسنی خیز مقابلے جیو سپر براہ نشر کر رہا ہے۔