پاکستان
06 دسمبر ، 2015

نشان حیدرپانےوالےمیجرشبیر شریف کا 44واں یومِ شہادت

 نشان حیدرپانےوالےمیجرشبیر شریف کا 44واں یومِ شہادت

لاہور........ملک کا اعلیٰ ترین فوجی اعزازنشانِ حیدرپانےوالےقوم کےعظیم اسپوت میجر شبیر شریف شہیدکے44ویں یومِ شہادت پرلاہورمیں ان کے مزار پر ایک پُروقارتقریب ہوئی،آرمی چیف کی جانب سے شہید کےمزار پر پھول چڑھائے گئےجبکہ پاک فوج کے چاق وچوبند دستےنےسلامی دی۔

1971ءکی پاک بھارت جنگ میں ملکی دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنےوالےمیجر شبیر شریف شہید کا 44واں یومِ شہادت ،قبرستان میانی صاحب میں شہید کےمزارپر پُروقار تقریب ہوئی،فرنٹئر کور کےچاق وچوبند دستےنےسلامی پیش کی ۔

جی او سی مری میجر جنرل کلیم آصف نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سےمزارپرپھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی،شہید کی بہن نجمی کامران کاکہناتھاکہ ملک کی خدمت اسی جذبےکےساتھ کی جانی چاہئے،جس جذبےکےتحت میجرشبیر شریف شہیدنےجان قربان کی۔

میجر شبیرشریف شہیدکےصاحبزادےتیمورشریف کہتےہیں،ان کے والدنئی نسل کےرول ماڈل ہیں۔تقریب میں موجودمیجر شبیرشریف شہیدکےساتھیوں نےبھی ان کی یادیں تازہ کیں۔

28اپریل1943ءکو گجرات کےقصبےکنجاہ میں آنکھ کھونے والے میجر شبیر شریف شہیدکا تعلق بہادروں اور دلیروں کےخاندان سے ہے،ان کےماموں میجر راجہ عزیزبھٹی شہیدبھی نشانِ حیدرپانے والوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :