06 دسمبر ، 2015
کراچی............کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع قدیم اور مشہور جوبلی مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان رات گئے دکانوں کے تالے کاٹ کر روپے اور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا لے اُڑے۔
اولڈ سٹی ایریا میں گارڈن کے علاقے میں واقع جوبلی مارکیٹ میں ملزمان نے رات گئے متعدد دکانوں کے تالے کاٹ کر ڈکیتی کی واردات کی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مارکیٹ میں 24 دکانوں نقب زنی کی۔ ملزمان دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اوررقم لے کر فرار ہوگئے۔
دوسر ی جانب مارکیٹ کے صدر کا کہنا ہے کہ ابھی تک اندازہ نہیں لگایا گیا ہے کہ کتنی مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے مارکیٹ کے چوکیدار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔