06 دسمبر ، 2015
پشاور .....پشاور کی بہاری کالونی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ 11 افراد کو کرایہ داروں کے کوائف جمع نہ کرانے پر گرفتارکیاگیا۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کینٹ ایریا میں بہاری کالونی میں کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 28 مشتبہ افراد کو حرست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔
کرایہ داروں کے کوائف نہ دینے پر 11 افراد کو گرفتارکیاگیا۔ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں نے بھی حصہ لیا۔