06 دسمبر ، 2015
لاہور......پاکستان کے مایہ بیٹسمین محمد حفیظ نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے ۔ وہ ڈھاکہ ڈائنامنائٹس کی نمائندگی کریں گے ۔
پہلے تو محمد حفیظ کی بی پی ایل کسی فرنچائز کے ساتھ بات نہ بن سکی ۔ چٹا گانگ وائی کنگز کے ساتھ معاہدہ بھی ایجنٹ سے بات چیت تک ہی محدود رہا لیکن اخباری رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ سامنے آیا کہ محمد حفیظ نے محمد عامر کی موجودگی میں چٹاگانگ وائی کےلیے کھیلنے سے انکار کر دیا۔ اب محمد حفیظ نے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے ۔
محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ آج ڈھاکہ روانہ ہوں گے اور اگر بھارت سے سیریز فائنل ہوجاتی ہے تو دیگر کھلاڑیوں کی طرح وہ بھی قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے ۔