کھیل
06 دسمبر ، 2015

پاک بھارت سیریز: مودی سرکار کی جانب سے بریک تھرو کا امکان

پاک بھارت سیریز:  مودی سرکار کی   جانب سے بریک تھرو کا امکان

لاہور.......پاک بھارت سیریز کے بریک تھرو کے لیے ایک بار پھر آئندہ 36 گھنٹوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور یہ بریک تھرو مودی سرکار کی ہی جانب سے ہو گا ۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے رنگ ہی نرالے ہیں ۔ ٹیمیں میدان میں ہو تو مقابلے سنسنی خیز ہوتے ہیں,انہی دو ٹیموں کا ٹکرا ؤدنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہےلیکن دوسرے ممالک کے برعکس ٹاکرے سے پہلے حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے ۔ اب ایک بار پھر آٹھ برس بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز کی شروعات ہونا ہیں تو بیچ میں بھارتی حکومت آڑی ہے ۔۔ جس کی جانب سے ہاں یاناں نہیں ہو رہی۔

مودی سرکار کی جانب سے تاخیری حربوں کی وجہ سے اب سیریز وقت کی کمی کے باعث خدشات کا شکار ہے ۔۔ اسی وجہ سے دو روز قبل پی سی بی نے بی سی سی آئی کو خط لکھا کہ وقت کم رہ گیا ہے۔ پیر تک ہاں یا ناں کا بتا دیں ورنہ سیریز کو ختم سمجھا جائے ۔

مزید خبریں :