انٹرٹینمنٹ
06 دسمبر ، 2015

ڈاکٹرعامر لیاقت کی میزبانی میں ’’صبح پاکستان‘‘ کاآغاز

 ڈاکٹرعامر لیاقت کی میزبانی میں ’’صبح پاکستان‘‘ کاآغاز

کراچی.......دنیا بھر میں مقیم جیو کے کروڑوں ناظرین اور ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا۔ کل صبح 9 بجے سےمیڈیا انڈسٹری کے مقبول ترین میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیو کہانی سے منفرد مارننگ شو ’’صبح پاکستان‘‘ کاآغاز ہورہاہے ۔ یعنی ہفتے میں پانچ بار آپ کے پسندیدہ میزبان براہ راست صبح 9 بجے سے صرف جیو کہانی پر۔

جیو پرڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے ساتھ ملک کے ممتاز گلوکاروں کی آواز میں’’صبح پاکستان‘‘ کا ٹائٹل سونگ نشر ہوتے ہی ناظرین کاجوش وخروش اپنے عروج پر پہنچ گیاہے۔ تقریباً ایک برس قبل مارننگ شوز کے روایتی انداز سے مختلف صبح پاکستان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے خوبصورت انداز نے ناظرین کے دل موہ لیے۔

چھ ماہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ناظرین کی صبحوں کو حسین بنانے کے لیے وہ جیو کہانی کی اسکرین پر نمودار ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے برجستہ جملوں ، خوبصورت مکالموں او ر مزاح سے بھرپور گفتگو کے لیے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔صبح پاکستان میں ملک کی نامور شخصیات سے ان کے انٹرویوزکو بھی بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی اوران کی ملنسار طبیعت نے ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادکو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

حال ہی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نام مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کی 500بااثرترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیاہے ۔صبح پاکستان کو یادگاربنانے کے لیے اس مرتبہ بھی انہوں نے ایسے اچھوتے اور دلوں کو چھولینے والے پروگرامز ترتیب دیے ہیں جنہیں دنیا میں موجود کروڑوں ناظرین مدتوں یاد رکھیں گے۔

ناظرین یہ دلچسپ مارننگ شوجیو کہانی پر پیر تا جمعہ صبح 9بجے دیکھ سکیں گے جبکہ دیگر اوقات میں اسے نشر مکرر کے طور پر بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :