06 دسمبر ، 2015
کراچی.......کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبرتین میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم بینرز اور جھنڈے ہٹانے پرہوا، مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اورپتھروں سے حملے کیے جبکہ ایک موٹر سائیکل کو بھی اگ لگادی گئی ۔
تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔