پاکستان
07 دسمبر ، 2015

وزیراعظم نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے

کراچی......وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس آج ہو رہا ہے۔ جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کے معاملے میں تاخیر پر بھی بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں آج دوپہر ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثاراور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی طور پر شریک ہوں گے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات ملنے سے متعلق سمری کی منظوری میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :