07 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......عمران فاروق قتل کیس کے نامزد ملزمان معظم علی، خالد شمیم ، سید محسن علی کو آج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، مدعی ریاست ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس تفتیش کے مراحل میں ہے،ابھی اس میں پیشرفت ہو نا باقی ہے ۔
عمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں نے بھی نہیں پڑھی، جےآئی ٹی رپورٹ ایک تفتیشی رپورٹ ہے،عدالت میں پیش کی جائیگی، وزیراعظم کو بھی مقدمے کا علم نہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں حکومت برطانیہ سے معلومات کا تبادلہ کیا ہے، عمران فاروق کے قاتلوں تک پہنچنے کیلیے آخری حد تک جائیں گے۔
ادھر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عمران فاروق قتل کا مقدمہ حکومتی بددیانتی ہے ۔
مقدمے میں نامزد ملزمان معظم علی، خالد شمیم ، سید محسن علی کو آج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔