پاکستان
07 دسمبر ، 2015

کراچی:پرانی سبزی میں منشیات فروشوں کارہائشی علاقےپر دھاوا

کراچی:پرانی سبزی میں منشیات فروشوں کارہائشی علاقےپر دھاوا

کراچی......کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشوں کی جانب سے مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے پر علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس وقت علاقہ مکینوں کا مظاہرہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کی کرنال کالونی کے رہائشیوں پر منشیات فروش مافیا نے دھاوا بولا اور گھروں پر فائرنگ بھی کی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں نے مخالف امیدوار کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک کو بند کردیا ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مزید خبریں :