پاکستان
07 دسمبر ، 2015

لاہور:کالعدم تنظیم سےتعلق کاشبہ،پروفیسر گرفتار

لاہور:کالعدم تنظیم سےتعلق کاشبہ،پروفیسر گرفتار

لاہور..........لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کرکے ایک گھر سے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کو کالعدم سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر غالب عطا کو ان کی رہائشگاہ رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن سےحراست میں لیا گیا۔پروفیسر غالب عطا پنجاب یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹیو سائنسز میں پڑھاتے ہیں۔

پروفیسر غالب عطا کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔پروفیسر غالب عطا کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :