07 دسمبر ، 2015
واشنگٹن.......کیلیفورنیا حملے کے ملزم سید رضوان فاروق کے والد کا کہنا ہے کہ رضوان داعش سےمتاثر تھا ۔ وہ دوستوں کےساتھ پارٹی پربھی نہیں جاتا تھا۔ اس کے بیرون ملک دہشت گردوں سےرابطوں کاعلم نہیں ۔
اطالوی اخبارسےگفتگو میں رضوان فاروق کے والد سید فاروق کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو داعش کے نظریات سے اتفاق تھا۔
سید فاروق نے بتایا کہ رضوان اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی میں بھی نہیں جایا کرتا تھا ۔ ایک بار اس نے اس کے پاس پستول دیکھی تھی اور سخت غصے کا اظہار کیا تھا ۔سید فاروق کے مطابق انہیں رضوان فاروق کے بیرون ممالک دہشت گردوں سے رابطوں کا علم نہیں ۔