07 دسمبر ، 2015
اسلام آباد .......قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی و امن امان کی صورتحال سمیت قانون سازی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا ستائیسواں سیشن آج پیر کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔اجلاس میں اہم قومی امور ، ملک کی مجموعی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔اجلاس میں قانون سازی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا جائے۔حکومت کی طرف سے نئے ٹیکسوں کے نفاذ پر اپوزیشن کی طرف سے ایوان میں احتجاج کا بھی امکان ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اسپیکر کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں ستائیسویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔