07 دسمبر ، 2015
راولپنڈی......پاکستان،افغانستان کیلئےامریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے ۔
آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ،ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کا نمائندہ خصوصی کا عہدہ سنبھالنےکےبعد جی ایچ کیوکاپہلادورہ ہے۔