07 دسمبر ، 2015
ہنگو........ہنگو کے مختلف علاقوں میں تھانہ صدر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو دھر لیا،مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر طاہر کے مطابق پولیس نے جاورو غنڈی،توڑہ وٹی اور توغ سرائے میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 3 کلاشنکوف،4 پستول اور ہزاروں بور کے کارتوس بھی برآمد کرلیے۔
تھانہ صدر پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔