پاکستان
07 دسمبر ، 2015

پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ مستعفی

 پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ مستعفی

کراچی.......پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ صوبائی صدارت اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفٰی پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کو تحریری طور پر بھجوادیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کو پارٹی قیادت سے کوئی شکایت ہے اور نہ ہی ان کے کوئی ذاتی اختلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں کچھ سیاسی ناگزیر وجوہات پر پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔

مزید خبریں :