07 دسمبر ، 2015
جدہ......شاہد نعیم......سعودی عرب کےمختلف شہروں میںموسم سرد ہوگیا ہے،موسم میںتبدیلی کے بعدجدہ،مکہ مکرمہ،اللیث ،ینبع سمیت دیگر شہروں میں گرد و غبار اور تیز ہوائوں سے سانس کی تکلیف،دمہ اورکھانسی کے مریضوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
موسم میں تبدیلی کے بعد سعودی وزارت صحت کی جانب سے اسپتالوں کو ایمرجنسی کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ،مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 6،دمام 4،حا یل 3،طریف 2،القریات، طبرجل و سکا کا 1، تبوک صفر ، رکارڈ کیا گیا۔
دمام پورٹ پر جہازوں سے مال اترنے چڑھانے کے کام میں تعطل آگیا ہے، گھروں میں الیکٹرک ہیٹر جلنے لگے ہیں، گرم کپڑوںکی مارکیٹ میں فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ شہری دفاع نے شہریوں سے سردی سے بچاؤ کیلئے ہیٹر یا گیس ہیٹر جلانے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔