07 دسمبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماروف صدیقی کی 19 دسمبر تک درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف درج مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کو بھی شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
روف صدیقی پر دہشتگردوں کو علاج کی سہولت دلوانے کا الزام ہے۔اس سے پہلے روف صدیقی نے سندھ ہائیکورٹ سے 4 دن کی حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی تھی۔