28 جنوری ، 2012
پیرس… فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ افغانستان سے فرانسیسی فوجیوں کو اپنی مدت سے ایک سال پہلے ہی نکال لیا جائے گا۔دارالحکومت پیرس میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد صدر نکولس سرکوزی نے بتایا کہ افغان صوبے کپیسا Kapisa کی سکیورٹی اس سال مارچ میں افغان فورسز کے ذمہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فرانس کے تمام لڑاکا فوجیوں کو 2013 کے آخر تک افغانستان سے واپس بلا لیا جائے گا۔صوبہ Kapisaمیں اس وقت فرانس سے 3600فوجی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہاس سال ایک ہزار فوجی 2012وطن واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ افغان صدر اور اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی فوجی 2013 کے بعد افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت دینے کے لئے رکیں گے۔