07 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر آصف زرداری سے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نےوزیراعظم سے ملاقات،اور پیر کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے متعلق امور سے آصف علی زرداری کوآگاہ کیا،اس موقع پر انھوں نے پارٹی سربراہ سے سندھ حکومت کی آیندہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔
ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا معاملہ حل ہوجائے گا،اور وزیر اعلیٰ آج رات یا کل تک سمری پر دستخط کر دینگے۔