پاکستان
08 دسمبر ، 2015

بھارت کو سمجھ آگئی ،سخت گیررویہ تبدیل ہو گیا، قصوری

بھارت کو سمجھ آگئی ،سخت گیررویہ  تبدیل ہو گیا، قصوری

اسلام آباد.......سابق وزیرخارجہ خورشیدمحمودقصوری کاکہناہےکہ بھارتی حکومت نےپاکستان کےحوالےسےپالیسی تبدیل کرلی ہےکیونکہ وہ جانتے ہیں کہ سخت رویہ اپنانےسے کچھ حاصل نہیں ہوسکا، اسی لئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان آرہی ہیں۔

خورشیدمحمودقصوری لاہورمیں جیو نیوزسےخصوصی گفتگوکر رہےتھے ، انہوں نےکہاکہ بھارتی وزیرخارجہ کےدورے سےبہتر نتائج نکلنےکی امیدہے،سشما سوراج بہت سوچ سمجھ کرپاکستان آ رہی ہیں،حالات میں پیش رفت ضرورہوگی۔

سابق وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ پاک بھارت وزرائےاعظم اور خارجہ سیکریٹریزکی ملاقاتوں کے بعدسشما سوراج کا دورہ طےپایا ہے،اگردونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہو جائےتو یہ بڑی تبدیلی ہو گی،چند شرپسندوں کےعلاوہ دونوں ممالک کےشہری اس کا خیرمقدم کریں گے۔

مزید خبریں :