پاکستان
08 دسمبر ، 2015

سشماسوراج نئی دہلی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئیں

سشماسوراج نئی دہلی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئیں

نئی دلی......بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج دورہ پاکستان اورہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے نئی دہلی سے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں۔

سشما سوراج وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں کریں گی، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی ۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کا اعلان بھی متوقع ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان اور بھارت کےدرمیان تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشماسوراج آج عشائیے پرسرتاج عزیز سے ملاقات کریں گی۔

مزید خبریں :