08 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے، اس عشایئے میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی شریک ہیں۔
سشما سوراج تقریب میں پہنچیں تو سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا۔ اس سے پہلے سرتاج عزیز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سشما سوراج سے کل کی ملاقات میں اچھی اور مثبت بات چیت کی توقع ہے۔