09 دسمبر ، 2015
کراچی......رینجرزکوسیاسی گرفتاری یابڑی کارروائی سےپہلے وزیراعلیٰ سےمنظوری کاپابندکرنےکی تیاری،مولا بخش چانڈیو کہتےہیں رینجرز اختیارات کی توثیق کےلیےسندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کےرہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رینجرز اختیارات کے خلاف نہیں ہے ۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کرنا درست نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کی توثیق کے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ تاہم رینجرز اس وقت جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ غیر قانونی نہیں۔