09 دسمبر ، 2015
کراچی........کراچی میں ایک بار پھر اردو ادب کا سب سے بڑا اجتماع شروع ہوگیاہے۔
اردو کی تہذیب و اقدار کے نام اس 4 روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس کے خاص موضوعات میں نفاذ اردو اور نصاب تعلیم شامل ہیں جنہیں پاکستان اور دنیا بھر سے آئے اہل علم و دانش ، شعرا اور مصنفین نے پہلی شام کی دو نشستوں میں تفصیل سے اجاگر کیا۔
11دسمبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز کا اختتام معروف صدا کار ضیا محی الدین کی recital سے ہوا جنہوں نے کلاسیکی ادب کی چند اہم تحریروں کو اپنے خاص انداز اور لہجے میں بیان کرکے حاضرین سے داد سمیٹی ۔
عمر بھراردو کی خدمت کرنے والے کراچی میں جمع ہوگئے ہیں،اردوکی جڑیں پھرسےمضبوط کرنےکی کوشش پرمبنی یہ کانفرنس 11دسمبر تک جاری رہے گی۔