پاکستان
09 دسمبر ، 2015

لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند

لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند

کراچی...... لاہور سمیت پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔

پنجاب کے بیشتر شہر رات گئے دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔ جس کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج اور فیصل آباد تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔

موٹروے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کو جی ٹی روڈ کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ڈرائیور سفر کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور فوگ لائیٹس استعمال کی جائیں ۔

شدہد دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر پتوکی،اوکاڑہ ساہیوال میں بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔

مزید خبریں :