پاکستان
09 دسمبر ، 2015

گوجرانوالہ : گھریلو تنازعے پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق

گوجرانوالہ : گھریلو تنازعے  پر  فائرنگ ،3افراد جاں بحق

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں گھریلو تنازعے پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، جس سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ مرنےوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فقیر پورہ میں پیش آیا ۔ جب ملزم عبدالستار نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے ملزم کا سسر غلام حیدر ، خاتون روبینہ بی بی اور 15سالہ مظہر جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔

پولیس کاکہناہےکہ ملزم کا لین دین کے تنازعے پر جھگڑا چل رہاتھا ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :