09 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کی ملاقات شروع ہوگئی ہے،ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، طارق فاطمی ,اعزاز چودھری اور فواد حسن فواد بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور حل طلب امور پر بات چیت کے علاوہ مسئلہ کشمیر،دوطرفہ مذاکرات اور کرکٹ کی سیریز کے امورزیرغور آنے کا امکان ہے۔