09 دسمبر ، 2015
فلاڈلفیا........امریکی پولیس نے مسجد کے باہر سور کا سر پھینکنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، یہ واقعہ پیر کے روز فلاڈلفیا کے الاقصیٰ اسلامک سینٹر کے باہر پیش آیا تھا۔
مسجد کے نگراں کے مطابق جب وہ پیر کی صبح مسجد میں آئے تو مرکزی دروازے کے سامنے سو ر کا سر موجود تھا۔ فلاڈلفیا پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے کہ اس واقعے میں کون ملوث ہے۔