09 دسمبر ، 2015
مقبوضہ بیت المقدس........فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر مشتعل افرد سڑکوں پر نکل آئے۔
مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں ما لک اکرم شاہین نامی فلسطینی کی تدفین کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، شہریوں نے اسرائیلی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل 19 سالہ مالک اکرم شاہین کو اسرائیلی فوج نے مہاجر کیمپ میں چھاپے کے دوران شہید کر دیا تھا۔