دنیا
09 دسمبر ، 2015

امریکا نے ایران کےبیلاسٹک میزائل تجربوں کی تحقیقات شروع کردیں

امریکا نے ایران کےبیلاسٹک میزائل تجربوں کی تحقیقات شروع کردیں

نیو یارک.........امریکا نے ایران کی طرف سے بلاسٹک میزائلوں کے مبینہ تجربے بارے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اقوام متحدہ میں تعینات امریکی مندوب سمانتھاپاور نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو ایران کی طرف سے اکتوبر میں نئے طرز کے بیلاسٹک میزائل کے تجربے کی اطلاعات پر بے حد تشویش ہے اور ہم نے اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اگر ایران نے جوہری میزائل کا تجربہ کیا ہے تو یہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، جس کے لئے ایران کے خلاف اقدام اٹھائے جاسکتے ہیں۔ امریکی مندوب نے کہا کہ انکے ملک کو ایران کی طرف سے 10 اکتوبر کو میڈیم رینج کے میزائل تجربے کی اطلاعات ملی ہیں۔

جن کی تصدیق کی جارہی ہے اور معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندی عائد کرنے والی کمیٹی میں امریکا ‘ جرمنی ‘برطانیہ اور فرانس کی طرف سے لایا جاچکا ہے ۔تاہم روس نے امریکا کے دعویٰ پر تحفظات ظاہر کئے ہیں ۔ ایران نے کہا ہے کہ ان کا میزائل نظام جوہری ہتھیاروں کی استعداد نہیں رکھتے اس لئے انہوں نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

مزید خبریں :