دنیا
10 دسمبر ، 2015

الرمادی میںعراقی پیشقدمی ،امریکا ہیلی کاپٹرزدینے کو تیار

الرمادی میںعراقی پیشقدمی ،امریکا ہیلی کاپٹرزدینے کو تیار

واشنگٹن........امریکا داعش کے زیر قبضہ عراق کے مغربی شہر الرمادی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے عراقی سکیورٹی فورسز کو لڑاکا ہیلی کاپٹر بھیجنے کو تیار ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے روبرو بیان میں کہی ۔انھوں نے کہا کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے دارالحکومت پر دوبارہ قبضے کے لیے پیش قدمی شروع کردی ہے۔امریکا عراقی فوج کی اضافی صلاحیتوں کے ساتھ مدد دینے کو تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مدد کی درخواست کی تو عراقی فوج کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹروں اور فوجی مشیروں کی شکل میں مزید کمک بھیجی جائے گی۔امریکا کے ایک دفاعی عہدے دار نے کہا ہے کہ سیکریٹری دفاع عراق میں پہلے سے موجود اپاچی ہیلی کاپٹروں کا حوالہ دے رہے تھے۔وہ اس وقت فورس کے تحفظ کا کردار ادا کررہے ہیں اور انھیں وقتِ ضرورت جنگی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :