دنیا
10 دسمبر ، 2015

اسرائیل کا ایرو بیلسٹک میزائل شیلڈ کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایرو بیلسٹک میزائل شیلڈ کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

یروشلم........اسرائیل نے اپنے ایرو بیلسٹک میزائل شیلڈ کو مزید اپ گریڈ کرنے کے بعد فل انٹرسیپشن ٹیسٹ کی کامیابی کا دعوی کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران، شام اور حزب اللہ کے پاس موجود ہتھیاروں کا ذکر کرتے ہوئے اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ میزائل حملے کو یہ سسٹم فضا میں ناکام بنا دے گا۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق ایروانٹرسیپٹر کی مدد سے تجرباتی طور پر بلیسٹک میزائل کے حملے کو ناکام بنایا گیا۔

یہ تجربہ امریکی میزائل ایجنسی کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا جبکہ یہ نظام بھی اسرائیل کی ائرو اسپیس انڈسٹریز اور امریکا کی بڑی کمپنی بوئنگ نے تیار کیا ۔ایرو-3 اسرائیل کے دفاعی میزائل نظام کا ایک حصہ ہے ، جس کے لیے امریکا اس کی بڑے پیمانے پر مالی مدد کر رہا ہے، اس نظام کی یہ پہلی مکمل جانچ تھی، قبل ازیں ڈیزائنرز نے اس کی بناوٹ اور اہلیت پر سوالات اٹھائے تھے۔

مزید خبریں :