دنیا
11 دسمبر ، 2015

اسرائیلی وزیراعظم کا کتا مہمانوں کو کاٹنے لگا

اسرائیلی وزیراعظم کا کتا مہمانوں کو کاٹنے لگا

مقبوضہ بیت المقدس.........اسرائیلی وزیراعظم کا گھر ان کے ساتھیوں کے لیے خوف کی علامت بن گیا، وجہ ہے نیتن یاہو کا پالتو کتا، جس نے دو مہمانوں کو کاٹ کھایا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے کتے نے دو مہمانوں کو اس وقت کاٹا جب وہ نیتن یاہو کے گھر تقریب میں موجود تھے، کائیا نامی اس کتے کا نشانہ بننے والوں میں رکن پارلیمنٹ شیرن ہسکل اور اسرائیلی نائب وزیر خارجہ کے شوہر شامل ہیں۔

جب سے یہ واقعہ ہوا ہے نیتن یاہو کے ساتھی ان کے گھر جانے سے ڈرنے لگے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم، امریکی وزیر خارجہ سے بھی اپنے کتے کا تعارف کروا چکے ہیں۔

مزید خبریں :