دنیا
11 دسمبر ، 2015

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے اتفاق ہوگیا، افغان صدر

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے اتفاق ہوگیا، افغان صدر

کابل........افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ اتفاق ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات آئندہ ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان ہے، مذاکرات میں امریکا اور چین بھی شامل ہوں گے۔

کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے امن مذاکرات آئندہ ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان ہے، پاکستان کے ساتھ دہشتگردوں کو اپنی سرزمین سے نکالنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی حکام سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کے لئے کہا ہے۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں امریکا اور چین کا تعاون عارضی نہیں ہوگا، ان ممالک کے ساتھ مل کر ایک فریم ورک بنائیں گے جس میں امن مذاکرات میں خلل ڈالنے والوں کو مانیٹر کیا جائے گا، دونوں ممالک میں غیراعلانی جنگ کو روکنے کے لیے دہشتگردی کے خلاف اعتماد کی فضا بڑھانا ضروری ہے، پاکستان پر مکمل اعتماد ہے اور مکمل بداعتمادی افغانستان کے حق میں نہیں ہے، امن مذاکرات میں کسی اور کی مداخلت پر شکایت کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :